ہرنائی، کرنٹ لگنے سے لیویز اہلکار جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) ہرنائی کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔ لیویز حکام کے مطابق ہرنائی کے علاقے ناکس میں گھر میں کرنٹ لگنے سے رسالدار لیویز فورس زیارت نثاراحمد سارنگزئی جاں بحق ہوگئے ۔ وہ محمد زاکر پبلک ہیلتھ کے بھائی، حاجی اللہ نور محمد طاہر کے چچازاد تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں