وزیراعظم کی قاہرہ میں ترک صدر سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ڈی ایٹ اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے قاہرہ میں ڈی ایٹ اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات۔۔ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں، انہوں نے صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ کی مثالی ترقی کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو ملکی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں بالخصوص آئی ٹی، زراعت اور گرین ٹیکنالوجی کے نئے شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھانا چاہیے۔
Load/Hide Comments


