نوجوان نسل قوم کا سرمایہ،ان کے مستقبل کو محفوظ بناناہے ، جمال رئیسانی

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور حکومت سمیت سرکاری اداروں کو اپنا کردار اد اکرنا چاہئے تاکہ نوجوانوں کو تعلیم، صحت سمیت نجی سرگرمیوں کے موثر مواقع میسر آسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے شہر میں نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متعلقہ اداروں کو منشیات کی لعنت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے تاکہ نوجوانوں کو اس لعنت سے بچایا جاسکے کیونکہ نوجوان نسل ہی ہمارے مستقل کا سرمایہ ہے ہم نے ان کے مستقبل کو محفوظ بناناہے اور شہر کے انفراسٹکچر ، تعلیم صحت اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے دی جانے والی تجاویز اور جن مسائل کی نشاندہی کی ہے ان کے حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔