قلات ، سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی7-ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

قلات، شہراور گردونواح میں خون جمادینے والی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔سردی کی شدت کے باعث پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی7-ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا-شدید سردی کے باعث پانی کے نلکوں اور نالیوں میں پانی جم گیا۔ پانی کے نلکوں میں پانی جم جانے سے پانی کے حصول میں شہریوں کا مشکلات کاسامنا۔ حسب سابق بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ سے معمولات زندگی بُری طرح متاثر ہوگئیں ہے
Load/Hide Comments