جیکب آباد، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد قتل

جیکب آباد( آئی این پی ) جیکب آباد، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے باہو کھوسو کے تھانہ آر ڈی 44 کی حدود ڈرہپ گھیر کے مقام پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد 20 سالہ فداحسین مرہیٹو اور 15 سالہ پپو مرہیٹو کو قتل کرکے فرار ہوگئے، اطلاع پر حدود کی پولیس اور ورثہ پہنچے لاشوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئی، حدود کی پولیس کے مطابق مقتول فدا حسین اور پپو مرہیٹو پہنور سنڑی سے اپنے گا¶ں جارہے تھے کہ ڈرہپ گھیر کے مقام پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کیا، پولیس کے مطابق واقعہ مرہیٹہ برادری کے دو گروپوں میں رشتہ کے دیرینہ تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا ہے واقعہ کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں