مچھ، ویگو گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، دو نوجوان جاں بحق

بولان (آن لائن) مچھ ویگو گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے ویگو پولیس نے تحویل میں لے لیا تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا ایس ایچ او مچھ پیر بخش بگٹی کیمطابق بولان قومی شاہراہ کوہ باش کے مقام پر سبی سے کوئٹہ جانیوالی ویگو گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے مچھ پولیس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا جبکہ ویگو گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے گاڑی اپنے تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں جانوں کی شناخت نہ ہوسکی لاشیں شناخت کیلئے مچھ ہسپتال میں رکھے گئے ہیں اس سلسلے میں مزید مچھ پولیس کاروائی کررہی ہے۔