بلوچستان کے عوام کو ترقی کے مواقع فراہم کررہے ہیں، سرفراز بگٹی کا تربت مند روڑ تعمیراتی منصوبے کا افتتاح

تصویر بشکریہ : گدروشیا

تربت(مانیٹر نگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تربت مند روڑ تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کردیاوزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ 19.50 ارب روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا، منصوبے کے لئے ابتدائی طور پر پانچ ارب روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔وزیر اعلی سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جاررہے ہیں، منصوبہ ایف ڈبلیو او کی معیاری خدمات کے ذریعے مکمل ہوگا۔ تعمیراتی کام کے معیار میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔وزیر اعلی نے کہاکہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں کمیٹی منصوبے کی نگرانی کرے گی منصوبہ تین سال کے بجائے دو سال میں مکمل کرکے عوام کو سہولت فراہم کی جائے بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کررہے ہیں، دنیا بھر کی ممتاز یونیورسٹیز میں بلوچستان کے نوجوانوں کو پی ایچ ڈی کے لئے اسکالرشپس دے رہے ہیں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے کہا تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے حامل طالب علموں کے تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی

تصویر بشکریہ : گدروشیا

اپنا تبصرہ بھیجیں