کوئٹہ، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف دو مقامات پر احتجاج

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف عبداللہ ٹائون اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں، خواتین نے گیس آفس کے سامنے سمنگلی روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی کے باعث کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں پریشر میں کمی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو سردی سے بچنے اور خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گزشتہ کئی روز سے شدید سردی کی لہر جب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گرگیا ہو شہریوں کو سردی سے بچنے کے لئے گیس کی اشد ضرورت ہو لیکن گیس میسر نہ ہو تو عوام کیا کریں متعدد بار حکام کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی باامر مجبوری ، خواتین، بچے اور علاقہ مکین احتجاج کرنے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ مشرقی بائی پاس پر بھی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور شاہراہ کو بلاک کرکے دھرنا دیا گیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین انتظامیہ کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کرکے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔