محمود اچکزئی سے علامہ راجہ ناصر عباس کی ملاقات، پارہ چنار اور کرم میں جاری تنازعہ پر تفصیلی مشاورت

کوئٹہ(یو این اے )پشتونخوامیپ کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی نشست کی۔ ملاقات میں پارہ چنار اور کرم میں جاری تنازعہ اور ملکی سیاسی صورتحال پر گہرائی سے مشاورت کی گئی۔دونوں رہنماں نے پارہ چنار اور کرم میں ہونے والے فسادات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ ملکی سیاست پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور موجودہ سیاسی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کی اجتماعی بہتری اور امن کے قیام کے لیے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو یکجا ہو کر کام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں