پارٹی تنظیم سازی، آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر کو اسلام آباد طلب کر لیا
کوئٹہ/اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دیگر اراکین صوبائی اسمبلی کو پارٹی کی تنظیم سازی اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آج شام ایوان صدر اسلام آباد طلب کر لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی صوبائی مشیر بابا غلام رسول عمرانی نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر علی حسن زہری ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور سینئٹر عمر گورگیج سے اعوان صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا میر محمد صادق عمرانی نے ’’آن لائن‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران پارٹی کی تنظیم نو اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور حالات سمیت دیگر امور کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے اور صدر مملکت نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی دیگر اراکین صوبائی اسمبلی کو آج شام 6 بجے ایوان صدر اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے ملاقات میں پارٹی کی تنظیم نو حکومت کی کارکردگی اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کی مجموعی صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر بات چیت ہوگی صدر مملکت نے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر علی حسن زہری کو انکی کامیابی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے اور انہیں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔