گیس کی عدم دستیابی، مستونگ میں معمولات زندگی بری طرح متاثر، ایل پی جی سلنڈر والوں کی چاندی لگ گئی
مستونگ:گیس کی عدم دستیابی، مستونگ میں معمولات زندگی بری طرح متاثر، ایل پی جی سلنڈر والوں کی چاندی لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقہ بی بی نانی کے مقام پر سیلابی پانی سے گیس کی مین پائپ لائن متاثر ہونے سے مستونگ قلات سمیت دیگر علاقوں کی گیس منقطع ہونے سے۔ مستونگ میں 20 گھنٹوں سے گیس کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے عوام اور خصوصاً خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گیس کی عدم دستیاب کے باعث مستونگ میں ایل پی جی گیس سلنڈراور بجلی کے ہیٹرز کے مانگ میں بے تحاشا اضافہ ہے۔ ایل پی جی گیس اور الیکٹرک دکانداروں کی چاندی لگ گئی ہے۔ایل پی جی گیس سلنڈر کے دکانوں میں لوگوں کی قطارے لگ گئی۔فی کلو گیس 130روپے جبکہ الیکٹرک کے دکانوں پر بجلی ہیٹرز بھی دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے


