شام ، سرحدی علاقے میں لڑائی کے دوران5 کرد جنگجو جان بحق

دمشق(صباح نیوز)شام کے سرحدی علاقے میں لڑائی کے دوران پانچ کرد جنگجو جان بحق ہوگئے، ترکیہ کے حمایت یافتہ عرب اور امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجو دونوں منبیج کے شہر کے کنٹرول کی کوشش میں ایک دوسرے پر حملے کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی حمایت یافتہ فورس کے حملے کے نتیجے میں امریکہ کے حمایت یافتہ کرد جنگجوں پر مشتمل ‘ سیئرین ڈیمو کریٹک فورس’ کے پانچ اہلکارجان بحق ہو گئے ہیں۔ ایس ڈی ایف نے اپنے اہلکاورں جان بحق ہونے کا اعلان کرنادیا۔منبیج میں یہ لڑائی دو ہفتے قبل بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شروع ہوئی تھی ۔ ترکیہ کے حمایت یافتہ عرب اور امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجو دونوں منبیج کے شہر کے کنٹرول کی کوشش میں ایک دوسرے کے خلاف سرگرم ہیں۔ترکیہ امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے ۔ کہ یہ گروپ ترکیہ کے اندر بھی کئی دہشت گردی کے واقعات کر چکے ہیں۔تاہم خطے میں یہ امریکی اثاثے کے طور پر موجود ہیں۔ امریکہ یہ باور کراتا ہے کہ وہ اپنے حمایت ہافتہ کردوں اور نیٹو کے رکن اتحادی ترکیہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔امریکی دفتر خارجہ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ منبیج میں جنگ ہفتے کے اختتام تک رک گئی ہے ۔ جبکہ ترکیہ نے کہا کہ ‘ ایس ڈی ایف’ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔لڑائی رکھنے کے بجائے لڑائی میں پانچ کرد جنگجوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں