ایران میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق۔

ایران(صباح نیوز) ایران کے شمال مغربی صوبے لوریستان میں ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایران کے صوبے لوریستان میں بس کو حادثہ خراب روڈ اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ہلال احمر سوسائٹی کے صوبائی سربراہ محمد غدامی نے ایران کی سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں، اور تمام افراد کو ریسکیو کی جارہا ہے۔یاد رہے کہ صوبہ لوریستان ملک کے دارالحکومت تہران سے تقریبا 350 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔اگست میں عراق جانے والے کم از کم 28 پاکستانی اس وقت جاں بحق ہو گئے تھے جب ان کی بس وسطی ایران میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں