حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم، امید ہے کم سے کم وقت میں تمام مسائل کا نتیجہ خیز حل نکل آئے گا، بیرسٹرگوہر
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹرگوہر نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کو خوش آئند قرار دے دیا۔بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم حکومت کی جانب سے کمیٹی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، کمیٹی کی تشکیل خوش آئندبات ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے مزاکرات جامع اور نتیجہ خیز ہونے چاہیں۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کم سے کم وقت میں تمام مسائل کا نتیجہ خیز حل نکل آئے گا، دونوں کمیٹوں میں سنجیدہ لوگ ہیں، مزاکرات آگے ضرور بڑھیں گے، پر امید ہیں کہ اب مزاکراتی عمل شروع ہونے جارہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
Load/Hide Comments


