جیکب آباد سے ایک اور ہندو خاندان ہندوستان منتقل
جیکب آباد (آئی این پی ) جیکب آباد سے مزید ایک ہندو خاندان ہندستان منتقل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں امن و امان کی خراب صورتحال اور مہنگائی سمیت دیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مزید ایک ہندو خاندان ہمیشہ کے لیے ہندستان منتقل ہوگیا ہے، جیکب آباد کے رہائشی سنجے کمار اپنی فیملی سمیت ہندوستان منتقل ہوگیا ہے، نقل مکانی کرنے والے خاندان کو عزیز و اقارب نے ریلوے اسٹیشن پر الوداع کیا، جیکب آباد سے ہندو برادری کی انب سے نقل مکانی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس کی وجہ بدامنی بتائی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments