کوئٹہ، بے نظیر پل کی حفاظتی دیوار کا ایک حصہ گرنے کے قریب، حا دثے سے بچا یا جائے، عوامی حلقے کا مطا لبہ
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بے نظیر پل کی حفاظتی دیوار کا ایک حصہ گرنے والا ہے جو کسی بھی وقت گر کر ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ حصے کی مرمت کو یقینی بناکر کسی بڑے حادثے کے سانحے سے بچایا جائے۔
Load/Hide Comments