گوادر اور قلعہ عبداللہ میں اے این ایف کی کارروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
کوئٹہ (آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے گوادر اور قلعہ عبداللہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں ایک غیر آباد مقام پر چھاپہ مار کر چھپائی گئی 1270 کلو چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی دوسری کارروائی میں گوادر کے ویران علاقے سے 800 کلو چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی انسداد منشیات ایکٹ کے تحت دونوں واقعات نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی مزید کارروائی اے این ایف کا عملہ کررہا ہے۔
Load/Hide Comments