بلوچستان ہائی کورٹ، حلقہ پی بی 31 سے میر زابد ریکی کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری خارج کرنے کا حکم
کو ئٹہ( آئی این پی) بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلو چ پر مشتمل الیکشن ٹریبو نل نے صو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی بی 31سے میر زابد ریکی کی کا میابی کے خلا ف مجیب الرحمٰن محمد حسنی کی جا نب سے دائر انتخابی عذرداری ناکافی اورناقص شواہد کی بناء پر خارج کر نے کا حکم دے دیا ہے۔ میر زابد ریکی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ،قاضی نجیب ایڈووکیٹ اور بلوچ خان ایڈووکیٹ جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاداسلم اور نصیر احمد نے عذرداری کی پیروی کی ۔ بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 31سے کا میاب امیدوار میر زابد ریکی کی کا میابی کو میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی کی جا نب سے انتخابی عذرداری کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا جس پر فریقین کے وکلا ء کے دلا ئل مکمل ہو نے کے بعد الیکشن ٹریبو نل نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے گزشتہ روز سنا تے ہو ئے ٹریبو نل نے ناکافی اورناقص شواہد کی بناء پر خارج مذکو رہ انتخابی عذرداری خارج کر دی۔