پنجگور ، چوری، ڈکیتی،بد امنی اور بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی ریلی
پنجگور /(این این آئی ) انجمن تاجران پنجگور کی جانب سے پنجگور میں چوری، ڈکیتی،بد امنی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز کر رہے تھے اور ریلی میں تاجر برداری کاروباری شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھے.ریلی چتکان بازار سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگیا.شرکا نے ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے دھرنے دیا اور دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر فرید نواز،کفایت اللہ بلوچ،ملا فرہاد، اشرف ساگر،عادل ارباب،لعل دوست شعیب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور چوروں اور ڈاکووں کے حوالے ہے اور چور و ڈاکو جب چاہیں یہاں کے عوام کے لوٹ کر آسانی سے فرار ہو سکتے ہیں.چوری ڈکیتی روز کے معمول بن چکے ہیں اور تاجر برادری اور عام عوام کی جان و مال کو تحفظ دینے میں یہاں کی پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. چار دن قبل دن دیہاڑے حاجی انیس مارکیٹ میں چور تاجروں کے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوئے ہیں اور اب تک پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے اور کوئی چور بھی قانون کی گرفت میں نہیں آ گیا ہے.انہوں نے کہا کہ چور اور ڈاکو جب چاہیں بازار کے تاجروں کو آسانی سے لوٹ کر فرار ہو سکتے ہیں.احتجاجی دھرنا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف مستوئی،اسسٹنٹ کمشنر پنجگور زاہد شاہوانی،ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح، ایس ایچ او سٹی، ایس ڈی او واپڈا کی آمد پر انجمن تاجران کے صدر فرید نواز اور لعل دوست نے اپنے مطالبات پیش کر دئیے اور تاجران کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران کے جتنے بھی مطالبات ہیں اُنہیں مانتے ہیں اور چتکان بازار میں مزید چیک پوسٹ قائم کریں گے اور گزشتہ دنوں حاجی انیس مارکیٹ میں ہونے والی چوری پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کے مثبت نتائج ملیں گے.عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور اگر انجمن تاجران کالے شیشوں والی گاڈیوں پر لگنے والی کالے شیشہ لگانے والی دوکانداروں پر پابندی عائد کریں کہ پنجگور میں کسی بھی گاڈی کے شیشے سیاہ نہیں ہونگے تو آج ہی ہم کالے شیشوں والی گاڈیوں کے خلاف کاروائی کریں گے.ڈی پی او پنجگور نے کہا کہ اگر یہاں کے تاجران اور متاثرین پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کریں تو بہت سے مسائل حل ہونگے.ایس ڈی او واپڈا اقبال سہراب زئی نے کہا کہ پنجگور کے جتنے بھی فیڈر ہیں وہ اورلوڈ ہیں اور سردیوں میں بجلی سے راڈ، ہیٹر اور دیگر آلات کے بے دریغ استعمال سے بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے اور کوشش کریں گے کہ برابری کی بنیاد اور اپنی گنجائش پر پنجگور کے عوام کو بجلی فراہم کریں.تارآفس میں جاری ایک مہینے سے بجلی کی عدم فراہمی پر انہوں نے کہا کہ کل اُن کے کھمبوں پر تاریں لگا کر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا.ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک.صالح، فرید نواز کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور کمیٹی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر تمام مسائل پر کام کرے گی. انجمن تاجران کے صدر اور دیگر زمہ داران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے تک چورورزنوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی،چتکان بازار کے تاجروں کو تحفظ فراہم نہیں کیاگیا اور بجلی کے معاملات میں بہتری نہیں لائی گئی تو ایک ہفتے بعد اس سے بڑی تعداد کے میں پھر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیا جائے گا.ایک ہفتہ کے الٹی میٹم پر انجمن تاجران کے صدر فرید نواز نے بازار کھولنے اور ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کردیا۔