بولان، سیلاب سے متاثرہونیوالی گیس پائپ لائنز کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا
کوئٹہ: بولان میں سیلاب سے متاثرہونیوالی سوئی سدرن گیس کمپنی کی دو پائپ لائنز کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا، ترجمان سوئی سدر ن گیس کمپنی کوئٹہ کاشف صدیقی کے مطابق گزشتہ روز بولان ندی میں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والی 24اور12انچ قطر کی دو پائپ لائنز کی مرمت کے لئے سبی میں ٹیم کو اسٹینڈ بائے رکھا گیا جبکہ لائنز کی مرمت کا کام رابطہ سڑکوں کے بہہ جانے اور بولان ندی میں پانی کی سطح کم نہ ہونے کی وجہ سے شروع نہیں کیا جاسکا، انہوں نے کہا کہ سوئی گیس حکام صوبائی حکومت، این ایچ اے، پی ڈی ایم اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں جوں ہی پانی سطح کم ہوگی اور رابطہ سڑکیں بحال ہونگی پائپ لائنز کی مرمت شروع کردی جائیگی انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج پائپ لائنز کی مرمت کا کام شروع ہونے کا امکان ہے
Load/Hide Comments


