طوفانی بارشیں،خضدارکا متعدد دیہاتوں سے رابطہ منقطع
خضدار؛وڈھ نال مولہ زہری زیدی گاج کولاچی کرخ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلے کی وجہ سے قومی شاہراہ رتودیرو خضدارایم 8 لاکھارو بھلونک ونگو کے مقام پر طوفانی بارشوں سے پہاڑی تودے گرنے سے بھلونک میں سیلابی ریلے سے روڈ مکمل طور پر بہہ جانے سے سندھ بلوچستان آنے جانے والے مسافروں کے لئے تمام ٹریفک بند ہے رتودیرو خضدار سڑک تودہ گرنے سے ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے جب کہ کرخ کا پورے ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے خوردونوش کی اشیاء کی قلت پیٹرول اور ڈیزل کی قلت ہو چکی ہے سیلابی ریلے سے وڈھ کرخ ودیگر علاقوں کے تمام حفاظتی بندات کو پانی بہا کر لے گیا جس سے کئی ایکڑ آباد اراضی کو کٹائی کرکے ختم کر دیا کرخ نال وڈھ باغبانہ زیدی کے تمام فصلات کپاس چاول سبزیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے بعض علاقوں میں مالداروں کے مال مویشی بھی سیلابی ریلے کی نظر ہوگئے ہیں بارشوں سے نال وڈھ خضدار زیدی مولہ کرخ کے تمام دیہاتوں میں کئی کچے مکانات دیواریں منہدم ہو گئیں ہیں اور ندیوں کے آس پاس کے رہائشی مکانات دیواریں سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں بجلی کے حوالے سے کرخ میں 11ہزار کے کھمبے ندی میں نصب ہونے کی سبب سیلابی ریلے نے اکھڑ گئے ہیں کرخ کی بجلی 4دن سے غائب ہو چکی ہے وڈھ نال زہری مولہ زیدی کرخ کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کمشنر قلات ڈویژن ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے قومی شاہراہ ایم 8 کو آمدورفت کے لئے جلد بحال کروائیں کرخ کی بجلی کی بحالی کے فوری اقدامات کریں اور ضلع خضدارکو آفت زدہ قرار دیکر زمینداروں مالداروں مکان مالکان کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے۔


