کوسٹ گارڈز کی کارروائی، بلوچستان کے بارڈر سے151غیرقانونی تارکین وطن کوگرفتار
کو ئٹہ( آئی این پی)پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی میں151غیرقانونی تارکین وطن کوگرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطا بق گزشتہ دنوں پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے گزشتہ 2 ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے 151غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے جو بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیرقانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیاہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تاکہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جاسکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔