صوبائی حکومت بلوچستان یونیورسٹی اورسب کیمپسز کے مالیاتی بحران کا دیرپا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہیں، وزیر خزانہ
خاران (یو این اے )صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان سمیت سب کیمپس خاران و دیگر تعلیمی اداروں کی ترقی اور ترویج ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔تعلیم ہی سے زندہ قومیں اپنی شناخت اور قومی معیار کو برقرار رکھ سکتے ہیں بلوچستان کے نوجوان ہمارے سرمایہ اور آثاثہ ہیں ان کی شعوری پرورش اور تعلیم و تربیت حکومت کی اولین زمہ داری ہے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کر سکتے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے ان خیالات کا اظہار خاران کیمپس کے حل طلب مسائل زیر بحث لانے پر امانت حسرت ،میر داد شاہ مینگل سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بلوچستان میں رخشان ڈویژن اپنے تزویراتی جغرافیائی محل وقوع اور وافر قدرتی وسائل کے ساتھ ملک کی لائف لائن سمجھا جاتا ہے۔ مگر تعلیمی میدان میں تمام ڈویژن سے پسماندہ اور پیچھے ہے پورے ڈویژن میں میڈیکل کالج ، زرعی یونیورسٹی سمیت کسی بھی بڑے تعلمی مرکز کا وجود سرے سے نہیں اس لیے سب کیمپس خاران کی فعالیت اور ان کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے جو رخشان ڈویژن کے پسماندہ اضلاع میں علم و تدریس اور تحقیق کے ذریعے اعلی اخلاقی اور پیشہ ورانہ معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی معیار کو فروغ دینے کے ساتھ ایل ایل بی ،ائی ٹی ،اور بی بی اے کے قابلِ قدر اور اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم یونیورسٹی آف بلوچستان اور سب کیمپس خاران سمیت دیگر کیمپس کے نان ٹیچنگ اور ٹیچنگ اسٹاف تعلیم دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو گزشتہ دو عشروں سے مسلسل معاشی بحران کا سامنا کر تے ہوئے کھبی بھی درس و تدریس کے نظام متاثر ہونے نہیں دیاحالانکہ کسی بھی معاشرے میں اساتذہ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے معیارِ زندگی کو بڑھانے کے لیے انہیں مناسب مراعات فراہم کرنا ان کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت یونیورسٹی آف بلوچستان ،سمیت تمام کیمپسز کے مالیاتی بحران کا دیرپا اور پائیدار حل نکالنے کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس مالی بحران سے نمٹنے کے لیے درسگاہ کی انتظامیہ حکومت کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنے مالی بحران کو دور کرنے کے لیے کوئی سود مند تعلیمی پروگرام ترتیب دے تاکہ مستقبل قریب میں۔ یونیورسٹی اپنے مالی معاملات بہتر انداز میں ڈیل کرسکے یہ ہماری حکومت کی اولین کوشش اور خواہش ہے کہ ہم پہلی ترجیح میں یونیورسٹی سمیت دیگر کیمپسز کے مالی بحران کو ختم کرے تاکہ جامعہ کے طلبہ وطالبات کا تعلیمی نقصان کم سے کم ہو اور تعلیمی سفر بلاتعطل درست طریقے سے جاری رہ سکے۔