فتح جنگ کے قریب موٹروے پر بس حادثے کا شکار، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

حسن ابدال(این این آئی)اٹک کے شہر فتح جنگ کے قریب موٹروے پر تیز رفتار بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان موٹروے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث تیز رفتار بس الٹ گئی، بدقسمت بس بہاولپور سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی۔موٹروے پولیس نے بتایا کہ بس ڈرائیور کی لاپروائی کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں سید تبسم (بہاولپور)، زوجہ عدنان(وہاڑی)، اسد رزاق(اسلام آباد)، عبید الرحمن(وہاڑی)، زوجہ عبید الرحمن(وہاڑی)، بنت محمد علی(بہاولپور) اور محمد شبیر (بہاولپور) شامل ہیں جبکہ دوجاں بحق خواتین کی فوری طورپرشناخت نہیں ہوسکی ۔ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور تمام لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو فتح جنگ منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں