لورالائی میں آتشزدگی سے ایک گھرمکمل خاکستر ہو گیا
لورالائی( این این آئی) ٹی ٹی سی محلہ لورالائی میں خیرالدین عرف ڈاکٹر خیرو حمزازئی کے گھر پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ سے اس کے گھر میں موجود نقد رقم، سونا، الماریاں، کپڑے اور گھریلو سامان مکمل طور پر جل کر خاک ہو گیا ہے۔میونسپل کمیٹی کے عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔مگر بدقسمتی سے موصوف کے لاکھوں روپے کے گھر کا سامان جل کر خاک ہو گیا۔موصوف ایک ریٹائرڈ ملازم ہے۔جس کے گھر میں بیمار اہلیہ اور بیٹا ہے جس پر ماہانہ ہزاروں روپے علاج پر خرچ کرتا ہے۔پریس کلب کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک ریٹائرڈ ملازم ہوں۔کسی رشتہ دار کے دعوت میں شرکت کے لیے پورے گھر کے افراد گئے تھے۔اس دوران کسی محلہ دار کی جانب سے ہمیں کال کرکے بتایا گیا کہ اپ کے گھر سے دہواں آ رہا ہے۔ جب ہم لوگ پہنچے تو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پورے گھر میں آگ پھیلی ہوئی تھی۔فائربرگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر مزید تباہی سے بچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں پینش کی جمع پونجھی سے اپنی بیمار اہلیہ اور بیٹے کا علاج کرواتا ہوں۔ اگ کی وجہ سے اب ہم لوگ روڈ پر آ گئے ہیں۔بچوں کے سکولوں کے تمام ڈاکومنٹس، لوکل ، شناختی کارڈ وغیر سب جل گئے ہیں۔میری حکومت بلوچستان سے اپیل ہیں کہ میرے ساتھ مالی تعاون کریں تاکہ دوبارہ اپنے بیٹوں کے چہروں پر خوشیان سمیٹنے کی توفیق نصیب فرمائے


