شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

روالپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فورسز نے 2 الگ الگ آپریشنز میں 9 دہشتگردکو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران 6 خوارج مارے گئے جب کہ 2 خوارج کو گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ خفیہ اطلاعات پر دوسرا آپریشن ایشام میں کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ ہلاک اور زخمی خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے کو خوارج سے پاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں