بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ (آن لائن) قومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ ،نوشکی، مستونگ، دکی، بارکھان ، قلعہ سیف اللہ، کیچ اور سبی کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی تصدیق کے لئے سیوریج کے نمونے گزشتہ سال دسمبر 2024 میں لئے گئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا ہے بچے کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے ، قومی ادارہ صحت کی پولیو ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو وائرس سے 27 بچے شکار ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں