گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان تلور کا شکار کھیلنے کے بعد واپس روانہ

چاغی(آئی اےن پی )سعودی گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود تلور کا شکار کھیلنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی کے گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود بروز اتوار دالبندین اہرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے گورنر تبوک ہر سال دسمبر اور جنوری میں ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین تلور کا شکار کھیلنے دالبندین آتے ہیں دالبندین سمیت ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں تلور کا شکار کھیلتے ہیں گورنر تبوک کو ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار ودیگر آفیسران نے الوداع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں