تعلیمی ادارے اور دفاتر بند، صوبائی دارلحکومت ویران

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر کو تعطیلات دینے کے بعد لوگ اپنے اپنے آبائی گاؤں روانہ ہوگئے صوبائی دارالحکومت ویران ہو گیا تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے کورناوائرس کے خدشات کے باعث تمام تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کو 22اور 31مارچ تک چھٹیاں دینے کے بعد سرکاری ملازمین اپنے بچوں کے ہمراہ اندرو ن بلوچستان چلے گئے کوئٹہ میں کورنا وائرس کے خدشے کے باعث لوگ گھروں میں محدود ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں