اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اوستہ محمد کے علا قے بلیدی بائی پاس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے لاڑکانہ کا رہائشی سید وزیر اعلیٰ شاہ جاں بحق ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شرو ع کر دی۔
Load/Hide Comments