بلوچستان بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور منشیات کیخلاف آپریشن، متعدد گاڑیاں ضبط

کوئٹہ(یو این اے )حکومت بلوچستان کی ہدایات پر نان کسٹم پیڈ (این سی پی)گاڑیوں اور منشیات کے خلاف صوبے بھر میں مشترکہ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ آپریشن کوئٹہ، مستونگ، سوراب، خضدار، قلات، نوشکی، تربت اور نصیرآباد میں جاری ہے، جس میں محکمہ ایکسائز، کسٹمز، پولیس اور لیویز فورس نے مل کر کارروائیاں کیں آپریشن کے دوران سینکڑوں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔ تربت میں گاڑیوں سے غیر قانونی نمبر پلیٹس اور بلیک ٹنٹڈ پیپرز ہٹا دیے گئے، جبکہ نوشکی میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں اور متعدد گاڑیاں ضبط کی گئیں یہ مہم 21 جنوری 2025 سے شروع ہو کر ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ قانونی دستاویزات رکھیں تاکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں