بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 35 منٹ کی تاخیر سے شروع، اپوزیشن کا واک آوٹ

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی صدارت میں 35 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے ڈی سی اور آئی جی پولیس کی ارکان اسمبلی کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے واک آٹ کیا۔ تاہم، بعد ازاں اسپیکر کی یقین دہانی پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اجلاس میں دوبارہ شرکت کی۔اسپیکر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کے بعد اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے دوبارہ ایوان میں واپس آ کر کارروائی میں حصہ لیا۔
Load/Hide Comments