سرحدوں پر سیکیورٹی سخت، پہلی بار افغانستان چینی اسمگل نہیں برآمد ہوئی، محمد اورنگزیب
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسمگلنگ روکنے کیلیے سرحدوں پرسیکیورٹی سخت کردی، پہلی بار افغانستان چینی اسمگل نہیں برآمد ہوئی، ایک ایک ڈالر قیمتی ہے، بینکنگ سیکٹر نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع کرکے دیے، اس شعبے نے ٹیکس ادائیگی میں تیل وگیس کےشعبے کو پیچھے چھوڑ دیا،بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت کو بینکنگ سیکٹر سے 30 ارب روپے جمع کرکے دیے، بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے، بینکنگ سیکٹرنےٹیکس ادائیگی میں تیل وگیس کےشعبےکوپیچھے چھوڑ دیا، یہ شعبہ ملک میں دستاویز معیشت کے فارمولے پر کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبےکی ہرممکن حوصلہ افزائی کررہی ہے،ہمیں ابھرتی ہوئی منڈیوں پر توجہ دیناہوگی، نجکاری سےبہت سے دیگرشعبوں میں ترقی ممکن ہوگی،ہمیں اب پائیداراورشمولیتی ترقی کی جانب بڑھنا ہے۔وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ایف بی آرمیں اصلاحات کر رہےہیں، مصنوعی ذہانت اورڈیجیٹائزیشن پرتوجہ مرکوز ہے، پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیں روزگارکےمواقع پیدا کرنے ہیں، برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہے، زرعی اجناس کی برآمدات ہمارا ہدف ہونا چاہیے۔وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس کا بوجھ مسلسل تنخواہ دار طبقے پر ہے، جسے اب کم کرنا ہے، ٹیکس دائرہ کار کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔


