کوئٹہ ،مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

کوئٹہ (این این آئی )کوئٹہ کے علاے موسی کالونی میں گھر میں فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی رنجش کا شاخسانہ ہے پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ موسی کالونی میں تھانہ خالق شہید کے علاقہ میں قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سبی کا رہائشی منظور احمد نامی شخص اپنے بھائیوں کے ہمراہ اپنی بھابھی کے گھر آیا اور ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص نور احمد جاں بحق جبکہ اس کے دو بھائی زخمی ہو گئیجس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں کا علاج بھی جاری ہیملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہیواقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ بتایاجاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں