حب، بھوانی کے مقام پر کئی گھنٹوں سے روڈ بلاک، مظاہرین سراپا احتجاج

حب(یو این اے)حب بھوانی کے مقام پر کئی گھنٹوں سے جاری احتجاج کے باعث مرکزی شاہراہ بند ہے، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں اور انتظامیہ کی عدم توجہی پر برہم ہیں۔حب علاقہ مکینوں کے مطابق روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ ایمبولینسز اور ضروری اشیا لے جانے والی گاڑیاں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، احتجاج جاری رہے گا۔حب دوسری جانب انتظامیہ کی خاموشی اور غفلت پر عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ صورتحال کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
Load/Hide Comments