کتے جی قبر ( ڈاڈھیارو) بلوچستان کا حصہ ، صوبہ سندھ کا محفوظ ورثہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا جائے،حکومت بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک)محکمہ ثقافت، سیاحت حکومت بلوچستان نے سندھ کے محکمہ ثقافت و سیاحت سے بلوچستان کے علاقےکتے جی قبر ( ڈھاڈارو) کو صوبہ سندھ کا محفوظ ورثہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ،ثقافت وسیاحت حکومت بلوچستان نے مزید لکھا ہے کہ کتے جی قبر ( ڈھاڈارو) سندھ کا حصہ نہیں ، بلکہ بلوچستان کے تیسرے بڑے ضلع خضدار کی تحصیل کرخ کا حصہ ہے ۔لہذا محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ اپنا جاری نوٹیفکیشن واپس لے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں