بوستان، میٹرک کے امتحانی سینٹر پر چھاپہ، 13 ڈپلیکیٹ، 33 موبائل فونز برآمد، پورا عملہ معطل

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی ہدایت پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین میر اعجاز عظیم بلوچ اور کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ نے میٹرک امتحانات کے دوران بوستان میں واقع ہائی اسکول کے امتحانی سینٹر پر اچانک چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران 13 ڈپلیکیٹ، 33 موبائل فونز برآمد کیے گئے، جبکہ امتحانی عملے کی غفلت پر پورے اسٹاف کو معطل کردیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ کے مطابق بلوچستان بھر میں میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام، موبائل فون کے استعمال پر پابندی اور کسی دوسرے کو امتحان دینے کے لیے بٹھانے کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے نقل کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میٹرک امتحانات کے دوران صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے تاکہ امتحانات کو شفاف بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں