بولان، فائرنگ سے ایک شخص قتل

بھاگ (آن لائن) بولان کے علاقے گوٹھ داد بنگلزئی میں دو قبیلے کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے لیویز تھانہ حاجی شہر کے حدود لمجی کے قریب گوٹھ داد بنگلزئی میں سوریانی اور کھوکھر قبیلے میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں کھوکھر قبیلے کے میر ہزار کھوکھر جاں بحق ہوگئے پوسٹ مارٹم کے بعد لیویز فورس نے نعش ورثا کے حوالے سے کردی مزید کارروائی حاجی شہر انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments