غیر قانونی مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم، وزارت داخلہ
ویب ڈیسک :غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ یکم اپریل سے تمام غیر ملکیوں کی ملک بدری کا عمل شروع کردیا جائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واپس جانے والے افراد کے لیے خوراک اور صحت سہولیات کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


