پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا، ادارے دشمن عناصر کے ارادے ناکام بنارہے ہیں، شہبازشریف

ویب ڈیسک: اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور ادارے دشمن عناصر کے ارادے ناکام بنارہے ہیں اور ہم قانون نافذ کرنے والوں کی بہادری کوسراہتے ہیں۔شبہاز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے گہری یکجہتی کااظہار کیا جب کہ کمیٹی نے حزب اختلاف کے بعض اراکین کی عدم شرکت پر اظہار افسوس کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے ریاست کی پوری طاقت کیساتھ دہشت گردی کے مقابلہ کے لیے سیاسی اتفاق رائے پر زوردیا جب کہ کمیٹی نے اعادہ کیاکہ اس بارے میں مشاورت کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں