آپریشن بربادی کا راستہ، پاکستان کی اندرونی حالت اتنی کمزور ہے کہ یہ آپریشن کا بوجھ نہیں سہہ سکتا، محمود خان اچکزئی

مانیٹر نگ ڈیسک: آج کا اجلاس تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کو پھنسانے کیلئے تھا کہ بس یہ لوگ آئے تھے، بریفنگ ہوئی اور یہ فیصلہ ہوا ۔ پھر آپ ڈھنڈورا پیٹتے رہے کہ ہم نے وہاں مخالفت کی تھی۔پاکستان کے یہ سخت حالات تقاضا کرتی ہے کہ پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے۔ ہر آدمی وہاں بات کر سکیں، ہم ان کیمرہ اجلاس کی باتیں باہر نہیں کریں گے لیکن وہاں وہ سب بولیں گے جو ہمارا ضمیر کہتا ہے۔آپریشن ہونے جارہا ہے، خدا نا کریں کہ ایسا ہو، آپریشن بربادی کا راستہ ہے۔آپریشن بربادیاں لاتا ہے، پاکستان کی اندرونی حالت اتنی کمزور ہے کہ یہ آپریشن کا بوجھ نہیں سہہ سکتا۔حالات یہ تقاضا کرتی ہے کہ ایک ایسی کانفرنس بلائی جائیں جس میں عمران خان، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، سیاسی جماعتیں شامل ہو۔ عمران خان کو اس کانفرنس میں شرکت کی سہولت دی جائیں، یہ وقت کا تقاضا ہے اور ان تمام لیڈران کو اس میں مدعو کیا جائیں جن کی عوام میں حیثیت ہے۔اگر خدانخواستہ آپ نے بلوچستان اور خیبر پشتونخوا میں یہ تماشہ شروع کیا تو آپ کے مخالفین کو دنیا جہاں کی چیزیں مل جائیں گی اور پھر یہ خطہ آپ کی بیوقوفی کی وجہ سے دنیا کے مست سانڈوں کے جنگ کا مرکز بن جائے گا جس میں ہم سب برباد ہوجائیں گے۔ ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔