14 سال سے بند گرلز پرائمری اسکول راہی نگورپنجگور کو جلد کھولا جائے،اہل علاقہ

پنجگور (نامہ نگار) راہی نگور کوہ بن کے کونسلر شوکت گل محمد اور اہالیان راہی نگور نے کہا ہے کہ گرلز پرائمری اسکول علی بخش بازار راہی نگور 2014 سے بند ہے جبکہ گل محمد بازار 2024 کو بحال تھا اب 2025 کو خالی پوسٹوں کی وجہ سے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گل محمد بازار پرائمری اسکول کو گزشتہ سال دوسرے علاقے میں شفٹ کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر علاقے کے لوگوں کی مداخلت پر شفٹ نہیں کیا گیا، اب یہ اسکول مکمل طور پر بند ہے حالانکہ اسکول کی طالبات کی تعداد سو کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہالیان راہی نگور نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈی سی سمیت تمام متعلقین کو اطلاع دی ہے مگر اس کے باوجود اسکولوں کو تاحال بحال نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عید تک دونوں اسکولوں کو بحال نہ کیا گیا تو علاقے کے عوام سی پیک روڈ کو راہی نگور کوہ کے مقام پر مکمل طور پر بند کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنجگور اور متعلقین پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ڈسٹرکٹ پنجگور سٹی ایریا میں داخلہ مہم چلا رہے ہیں دوسری جانب راہی نگور جیسے دور افتادہ علاقوں کے سرکاری اسکول بند پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں