جامعہ تربت انتظامیہ اور طلبہ تنظیمیں مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں، مولانا ہدایت الرحمن

تربت (نامہ نگار) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ جامعہ تربت اور طلبہ تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کریں تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو، انہوں نے کہا کہ جامعہ تربت بہترین طریقے سے اپنی تعلیمی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے اور یہ ادارہ بلوچستان کے طلبہ کے لیے ایک اہم تعلیمی مرکز ہے،مولانا ہدایت الرحمن نے جامعہ تربت کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ چھوٹے موٹے مسائل کو آپس میں گفت و شنید سے حل کریں اور تعلیمی ماحول کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کا بنیادی مقصد طلبہ کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ طلبہ بروقت اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔
Load/Hide Comments