جامعہ بلوچستان نے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز کا فیصلہ واپس لے لیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جامعہ بلوچستان انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی آن لائن کلاسز کا فیصلہ واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمن کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن کلاسز کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ اس سے قبل امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر جامعہ کو بند اور تدریسی عمل معطل کرکے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اب جامعہ انتظامیہ نے مختلف وجوہات کی بنا پر آن لائن کلاسز کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
Load/Hide Comments