منگچر، مسلح افراد نے موٹروے پولیس کے دو پیٹرولنگ گاڑیاں، اسلحہ، موبائل چھین کر لے گئے

منگچر (آن لائن)نامعلوم مسلح افراد منگچر کے مقام پر قومی شاہراہ سے موٹروے پولیس کھڈکوچہ بیٹ کے دو گاڑیاں ، اسلحہ (دو کلاشن کوف ، چار پسٹل) اور موبائل فونز چھین کر پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق آج نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کھڈکوچہ بیٹ سیکٹر تھری کے سب انسپکٹر سید نورالدین نے لیویز تھانہ منگچر میں اطلاعی رپورٹ دی کہ وہ مزید تین اہلکاران غلام مزمل ، عدنان گلزار ، شبیر احمد کے ساتھ موٹروے بیٹ 12 کھڈکوچہ کی دو گاڑیوں معمول کی پیٹرولنگ کررہےتھے کہ اچانک کے دوموٹر سائیکلوں پر چھ مسلح افراد آئے ہم پر اسلحہ تان لیا ہمیں گاڑیوں سے اتار کر دور کھڑا کر دیا اور پھر مزید 4 موٹر سائیکل پر 7 سے 8 افراد آئے اور گاڑیاں بلعہ 2 عدد ایس ایم جی 4 میگزین اور 4 عدد پسٹلز 4 عدد موبائل فونز بزور اسلحہ چھین کر لیکر بجانب مشرق پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں