طورخم بارڈر کھول دیا گیا،27 دن بعدتجارتی سرگرمیاں بحال

پشاور (انتخاب نیوز) پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا گیا جس کے بعد بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں 27 دن بعد بحال ہوگئیں۔ پاکستان اور افغانستان کے جرگے کے ارکان کے درمیان طویل عرصے سے جاری مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد طورخم بارڈر کراسنگ کو 27 دن بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر فلیگ میٹنگ میں تجارت بحالی کا فیصلہ ہوا جس کے بعد 27 دن کی بندش کے بعد تجارت کے لیے سرحد کھول دی گئی۔ علاوہ ازیں، پیدل آمدورفت 2 دن بعد بحال ہو جائے گی، امیگریشن کا عملہ اس وقت بھی موجود ہے لیکن اسکینر خرابی کے باعث مسافروں کی آمدورفت معطل رہے گی، اسکینر پر مرمتی کام ہوگا ٹیکنیکل خرابی دور ہونے کے بعد مسافروں کو جمعہ کے دن اجازت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں طورخم پر افغان حکام پاکستانی علاقے میں تعمیرات نہ کرنے پر رضامند پاکستان کا اظہار اطمینان۔ ایک مہینے قبل افغان حکام نے پاکستانی علاقے میں تعمیرات شروع کی تھیں جن کی مزاحمت پر دو طرفہ فائرنگ ہوئی تھی۔ واقعہ کے بعد طورخم گیٹ بند کردیا گیا تھا۔ جس کے سبب پیدل آنے والوں کی آمد و رفت بھی بند ہوگئی تھی۔ تجارت میں یومیہ تیس لاکھ ڈالر کا نقصان ہورہا تھا طورخم کا یہی راستہ افغان جنگ شروع ہونے کے بعد 35 لاکھ مہاجرین کہ آمد کا راستہ بنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں