برطانوی حکومت نے حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیدیا، 5.2 ملین جرمانہ عائد

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیدیا گیا۔حسن نواز کو برطانیہ میں 5.2 ملین پاﺅنڈ کا ٹیکس جرمانہ عائد کردیا گیا۔ حسن نواز نے 5 اپریل 2015ءسے 6 اپریل 2016 ءتک تقریباً 9.4 ملین پاﺅنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے۔ برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔ برطانوی حکومت نے حسن نواز کیخلاف سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں