کراچی پریس کلب پر ممکنہ احتجاج، شہر میں دفعہ 144 نافذ، راستے بند

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی پریس کلب پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظرشہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری ہر قسم کے جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی۔ پریس کلب آنے اور جانے والی سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی گئیں،دین محمد وفاقی روڈ سے فوارہ چوک آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کیلئے بند۔ شاہین کمپلیکس،آئی آئی چندریگر روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر۔ پولیس حکام کے مطابق گورنر ہاﺅس والے روڈ پر ڈبل ٹریفک چلایا جارہا ہے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے دخواست کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ میں رہنماﺅں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments