آپسر میں ڈینگی پازیٹیو کیس رپورٹ، محکمہ صحت کا نوٹس، علاقے میں حفاظتی اقدامات شروع

تربت (بیورو رپورٹ) آپسر کے علاقے میں رواں سال کا پہلا ڈینگی پازیٹیو کیس رپورٹ، تربت کے علاقے آپسر میں ڈینگی پازیٹیو کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت کیچ نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیا اور متاثرہ علاقے میں حفاظتی اقدامات شروع کر دئیے، محکمہ صحت کی ٹیم نے متاثرہ گھر کا فوری طور پر اسپرے کیا تاکہ ممکنہ طور پر وائرس کے پھیلاو¿ کو روکا جا سکے، ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالرو¿ف نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ خود متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر عزیز دشتی (ڈپٹی ڈی ایچ او کیچ)، صفدر حسین (ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر) اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت ویکسینیٹرز بھی موجود تھے، دورے کے دوران ڈی ایچ او نے مقامی افراد سے ملاقات کی اور انہیں ڈینگی سے بچاو¿ کے لیے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی،متاثرہ علاقے میں لوگوں کے گھریلو ٹینکیوں میں ذخیرہ پانی ضائع کردی گئیں اس اقدام کا مقصد مچھروں کی افزائش کو روکنا ہے جو ڈینگی وائرس کے پھیلاو¿ کا سبب بنتے ہیں، ڈی ایچ او کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم نے علاقے کے مختلف گھروں کا معائنہ کیا اور عوام کو ڈینگی کے بارے میں آگاہ کیا، ڈی ایچ او کیچ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی جانب سے اس وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں عوامی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگاہی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام کو ڈینگی سے بچاو¿ کے طریقوں سے مزید واقفیت حاصل ہو سکے، اس اقدام کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ تربت اور اس کے گردونواح میں ڈینگی کا پھیلاو¿ مزید نہ ہو اور صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔