ن لیگ کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکر مند، ماہ رنگ و دیگر لوگوں کے دہشتگردوں کے ساتھ تعلق کو دیکھنا چاہیے،رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ (ن )لیگ کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکرمند ہے،ٹرین یرغمال بنانے والے دہشت گرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ (ن )لیگ کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکرمند ہے، دہشت گردوں نے ٹرین کو یرغمال بنایا اور بے گناہ لوگوں کو قتل کیا۔ ٹرین یرغمال کرکے بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ’ماہ رنگ بلوچ اور دیگر لوگوں کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلق کو دیکھنا چاہیےـ‘ـُ
Load/Hide Comments